یورپ میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بداپسٹ میں یورپ کا دوسرا بڑا دریا دونا بے اُبل پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیک ری پبلک سے 10ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملک کےکچھ علاقوں میں 3 دن میں تقریباً 3 ماہ کی بارش ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیک ری پبلک اور پولینڈ میں تقریباً 3 دہائیوں کا بدترین سیلاب آیا ہے، سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا، پل بہہ گئے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیک ری پبلک، سلوواکیہ، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا میں شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔