امریکا کا بنگلا دیش کیلئے 202 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

Sep 16, 2024 | 18:02

ویب ڈیسک

امریکا نے بنگلا دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارتِ خزانہ کے نائب سیکریٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈھاکا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امریکا کی جانب سے بنگلا دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بنگلا دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی، سماجی، انسانی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے یہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ امداد 2021ء میں کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس میں یو ایس ایڈ نے 2021ء سے 2026ء تک 954 ملین ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 425 ملین ڈالرز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں

مزیدخبریں