مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن چل بسے

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔

ٹیٹو جیکسن کی موت کی تصدیق ان کے بھتیجے سگی جیکسن نے کردی۔

ٹیٹو کے بیٹوں، تاج، ٹیریل، اور ٹی جے نے اتوار کے روز انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ حیران، غمگین اور دل شکستہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ "ہمارے والد ایک غیر معمولی شخص تھے جو ہر ایک کا خیال رکھتے تھے۔ کچھ لوگ انہیں دی جیکسن 5 کے ٹیٹو جیکسن کے طور پر جانتے ہیں، کچھ انہیں 'کوچ ٹیٹو' کے نام سے جانتے ہیں اور کچھ انہیں 'پوپا ٹی' کہتے ہیں۔"

گلوکار ٹیٹو اپنے بھائیوں جیکی اور مارلن جیکسن کے ساتھ دی جیکسنز کے طور پر پرفارم کر رہے تھے، اس سال ان کے کئی شوز شیڈول تھے، جن میں ان کا آخری شو 8 ستمبر کو سرے، انگلینڈ میں ہوا۔ ٹیٹو نے اپنی موت سے چند دن قبل میونخ میں مائیکل جیکسن کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔ٹیٹو اپنی موت سے چند دن قبل میونخ، جرمنی میں اپنے بھائی مائیکل جیکسن کی یادگار کا دورہ کر چکے تھے، جہاں انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔

دی جیکسن 5 کے اہم رکن کے طور پر ٹیٹو نے گروپ کے ساتھ I Want You Back ،ABC اور I'll Be There جیسے ہٹ گانوں میں حصہ لیا۔ گروپ کو 1997 میں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ایک اسٹار بھی حاصل ہوا تھا

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...