چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہےکہ عدلیہ کو حکومت اوراداروں کی بے قاعدگیوں کا جائزہ لینےکا اختیار حاصل ہے

Apr 17, 2010 | 00:19

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں تین روزہ قومی عدالتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل \\\"ٹو اے\\\" عدلیہ کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اورعدلیہ کو حکومتی بے قاعدگیوں کا جائزہ لینے کا اختیار دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت ملک میں امن، برداشت اور یکجہتی کی ضرورت ہے، تا کہ عوامی اور قومی مسائل پر توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اختیارات کی تقسیم احتساب کا نظام قائم کرتی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تین نومبرکے واقعات نے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا اورعدالتی بحران نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کردیا ، نظامِ انصاف میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ قومی عدالتی کانفرنس میں ملک بھر سے بارہ سو  کے قریب مندوبین شرکت کر رہے ہیں ۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلی عدالتوں کے جج صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول ججز ، سپریم کورٹ بار کےعہدیداروں اورملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے ۔  تین روزہ قومی عدالتی کانفرنس اتوار تک جاری رہے گی۔ 
مزیدخبریں