بے نظیرقتل کیس پراقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے خدشات اور موقف کی تصدیق کردی،۔کسی سے انتقام نہیں لیناچاہتے،جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔صدرآصف علی زرداری

آئینی اصلاحاتی کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئےعشائیےکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ سیاسی اختلافات کے باوجود آج سیاستدان جمہوریت پر متفق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے ان کے موقف اورخدشات کی تصدیق کی ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ وہ کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے،جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انیس سوتہترکے آئین کی بحالی سے بے نظیربھٹو اورذوالفقار علی بھٹوکے مشن کی تکمیل ہوئی ہے جوجمہوریت کی فتح ہے۔ان کا کہناتھا بجلی کے کمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن