اٹھارویں ترمیم میں جوڈیشل کمشن کے قیام کوعدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے یہ کمیشن سیاسی نمائندگی سے پاک ہونا چاہیئے تھا۔ عمران خان سربراہ تحریک انصاف

کراچی میں روانڈا کے اعزازی قونصل جنرل فاروق حسن کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دومئی کوچودہویں سالگرہ پرمُلک کوکرپٹ عناصر اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے انقلابی منشورکا اعلان کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرواکرحکومت نے مقدمے کوہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے ۔اس موقع پرروانڈا کے اعزازی قونصل جنرل فاروق حسن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن