برازیل اورترکی نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کو بلاجوازقرار دیتے ہوئے  جوہری تنازعے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برازیل میں ترک وزیرخارجہ اہمت داوتوگو نے اپنے ہم منصب سلسو ایموریم سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترک وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں بلاجواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایران پر پابندیوں سے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام بڑھے گا۔ برازیلی وزیرخارجہ نے بھی ایران پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ایشو  کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن