انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزارت صحت کی جانب سے صحت کے حوالے سے منعقد کیے گئے سمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر میڈیا وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے سوال کرنا چاہتا تھا تاہم انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے اجتناب کیا۔ اس سے پہلے سیمینار سے خطاب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت نومولود بچوں کی زندگی بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ حکومت اس سلسلے میں بنیادی صحت کے مراکز کو جدید آلات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائےگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے اور اس کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے