یہ بات انہوں نے احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عالمی تھنک ٹینک کو لیکچر دیتے ہیں وہ محترمہ کے قتل کے بارے میں پاکستان کے غریب تھنک ٹینک کو بھی آکر جواب دیں ۔ انہیں ہر بات کا علم تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔