سپریم کورٹ میں ندیم احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نئی آئینی ترمیم میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے جوطریقہ اختیارکیا گیا ہے وہ آئین سے متصادم ہے، ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمشن کے قیام سے عدلیہ پارلیمنٹ کے زیراثرہوگئی ہے اوراس کےعدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شق کی وجہ سے اس امر کا قوی امکان ہے کہ ججوں کی تقرریوں میں سیاسی اثرو رسوخ بہت بڑھ جائے گا۔ درخواست گذارنے وفاق پاکستان کو اس پیٹیشن میں فریق بنایا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اسی نوعیت کی ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائرکرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے، توقع ہے کہ سپریم کورٹ بارکی جانب سے یہ درخواست انیس اپریل کو دائرکردی جائے گی۔