ڈی پی او چارسدہ نثارعلی خان مروت کے مطابق اسلحہ سے بھری تین گاڑیاں علاقہ عید سے ایبٹ آباد ہزارہ جارہی تھیں کہ اسلام آباد پشاورموٹروے پر چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پرانہیں اپنی تحویل میں لے کرچھ ملزموں کو گرفتارکرلیا ۔ پکڑے گئے اسلحہ میں چوالیس کلاشنکوف ، تیس پستول ، بارہ بندوقیں ، بے شمار چھوٹے پسٹلزاور ہزاروں مختلف بورکے کارتوس اور گولیاں شامل ہیں ۔ ملزمان طارق، رفیق ، ابراہیم ، ساجد ، یاسر اورمحمد طارق کوپولیس نے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان ناجائزاسلحہ کی منتقلی اورتخریب کاری کے واقعات کے دھند میں ملوث ہیں ۔ یہ ملزمان ہزارہ ڈویژن کے حالات کو مزید خراب کرنے کے لیے یہ اسلحہ لے کرجارہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔