ہیٹی میں ہیلی کاپٹرکے حادثے میں سپین کی امدادی ٹیم کے چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

Apr 17, 2010 | 20:59

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر زلزلہ متاثرین کے امدادی مشن کے دوران ہیٹی کے سرحدی علاقے میں گرکرتباہ ہوا۔ ہیٹی کےدارالحکومت پورٹ او پرنس سے چالیس کلومیٹر دور پیش آنے والے اس حادثے میں سپین کے چار فوجی موقع پرہی ہلاک ہوگئے، جبکہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ سپین کی وزارت دفاع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ ہیٹی میں سپین کے چار سو تئیس فوجی اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزیدخبریں