جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر بھٹوقتل کیس کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کا کمیشن قائم کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کو دو برس گذرنے کے باوجود حکومت اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ حکومت قتل کی تحقیق کے لیے سپریم کورٹ کا اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کراکے قومی دولت ضائع کی گئی ۔ اس سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آسکی اور رپورٹ میں کچھ افراد کو تحفظ دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بد امنی اورامریکی غلامی سے نکلنے کے لیے جلد ملک گیرتحریک شروع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن