آئی سی سی بورڈ اجلاس پیر سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے

دبئی میں واقع آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں جان ہارورڈ کو آئی سی سی کا نیا نائب صدر نامزد کرنے کے علاوہ فیوچر ٹور پروگرام کلینڈر میں دو ہزار بارہ سے دو ہزار بیس تک کے شیڈول کو ترتیب دینا، دو ہزار بارہ میں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے انعقاد کے علاوہ ٹاسک ٹیموں کی رپورٹس شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن کریں گے جبکہ دیگر شرکا میں آئی سی سی کے نائب صدر شردپوار، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لورگاٹ اور پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ سمیت ویسٹ انڈیز، زمبابوے، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے سربراہان شامل ہوں گے

ای پیپر دی نیشن