اطالوی رائیڈر ویلنٹینو روزی موٹو جی پی سیزن کی دوسری ریس جاپان گراں پری کی تیاریوں کے لئے پریکٹس سیشن میں مصروف تھے کہ وہ اچانک اپنی بائیک سے پھسل کر گر پڑے۔ حادثے کے بعد ویلنٹینو روزی نے اپنی کمر میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کی کمر کا ایکسرے لیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انکی انجری کی نوعیت کو معمولی قرار دیتے ہوئے انہیں پچیس اپریل کو ہونے والی سیزن کی دوسری ریس جاپان گراں پری میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ روزی نے اس سے پہلے ہونے والی سیزن کی پہلی ریس قطرگراں پری بھی اپنے نام کر رکھی ہے۔