بجلی کی پيداوارميں کمی سے شارٹ فال پانچ ہزار ميگا واٹ سے تجاوز کرگيا

Apr 17, 2010 | 22:53

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی طلب پندرہ ہزارتین سو دس ميگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پيداوار دس ہزارنو سو ميگاواٹ ہے۔ پن بجلی دو ہزارسات سو چودہ، تھرمل دوہزارپانچ سو چھیاسی اور آئی پی پيزپانچ ہزارميگاواٹ بجلی پيدا کر رہی ہيں۔ رينٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پيداوارابھی شروع نہیں ہوسکی ہے۔ کےای ايس سی کوچھ سو پچاس ميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق آئی پی پيز اور تھرمل پاور پلانٹ کو تيل وگيس کی سپلائی ميں کمی کے باعث بھی بجلی کی پيداوارمتاثر ہوئی ہے۔ پاور سيکٹرميں فرنس آئل کی طلب پینتیس ہزارميٹرک ٹن روزانہ ہے لیکن اسے سترہ ہزارميٹرک ٹن فرنس آئل فراہم کيا جارہا ہے۔
مزیدخبریں