محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں دن کے وقت بادل بھی چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے سرحد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس اعشاریہ پانچ ریکارڈ گیا گیا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ گرمی بہاولپورمیں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس اعشاریہ پانچ سنٹی گریڈ رہا۔ باقی شہروں میں درجہ حرارت کی تفصیل یوں رہی۔ جیکب آبادچھیالیس، دادو پینتالیس اعشاریہ پانچ، ڈی آئی خان، تربت، سبی، رحیم یارخان میں پینتالیس، ساہیوال،لاہور اورڈیرہ غازیخان میں میں چوالیس ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر آئندہ چوبیس گھنٹے بھی برقراررہے گی۔