ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات میں قرض کی اگلی قسط کے معاملے پر گفتگو کی۔ پاکستانی وفد میںسیکرٹری خزانہ ، گورنر سٹیٹ بینک اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کے باعث پہلے دور میں پاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دورکل ہوگا۔ اس موقع وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں موجود اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے چینی کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ عبدالحفیظ شیخ نے چینی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا۔