امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے، ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے ایٹمی بحران پر قابو پانے کی کوششوں میں امریکہ جاپان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

Apr 17, 2011 | 06:29

سفیر یاؤ جنگ
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ٹوکیو میں اپنے ہم منصب تاکیاکی میٹسوموٹو سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے زلزے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا امریکہ فوکوشیما میں جاری ایٹمی بحران کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پرجاپان کے ساتھ ہے امید ہے کہ جاپان جلد بحران سے نکل آئے گا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی طرف سے کی گئی مدد پر ہیلی کلنٹن کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوکو شیما کے ایٹمی بحران پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس قبل امریکی وزخارجہ جاپان کے مختصر دورے پر ٹوکیو پہنچیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے دورہ جاپان کا مقصد زلزے اور سونامی سے متاثرہ جاپانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ ہیلری کلنٹن اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
مزیدخبریں