آستانہ (آن لائن) بھارت اورقازقستان کے درمیان سول نیوکلیئر سمیت تعاون کے 7 معاہدے طے پا گئے، جن پر دونوں اطراف سے دستخط کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور قازقستان کے صدر نور سلطان نذربایوف کے درمیان گذشتہ روز یہاں ملاقات ہوئی جسمیں دو طرفہ تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے لے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل دونوں اطراف کے حکومتی عہدیداروں نے مذاکرات کئے، بعد میں جاری مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ علاوہ ازیں قازقستان بھارت کو اگلے دو سال میں 2 ہزار ٹن یورینیم فراہم کرے گامانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری کو کامیابی سمجھوں گا۔ پاکستان بھارت تعلقات معمول پر آ گئے تو سمجھوں گا کہ فرض ادا کر دیا۔
دستخط
دستخط