غیرت کا سودا کرنےوالی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں: ڈاکٹرفوزیہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ جو قومیں اپنی عزت و ناموس اور غیرت کا سودا کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ وہ ”کاروان غیرت“ کی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر اپنے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو یہ بتا دینا چاہئے کہ اب بہت ہو چکا اور اب ہم مغربی آقاﺅں کے اشاروں پر نہیں چلیں گے اور اب ہم اپنے فوجیوں اور معصوم شہریوں کا خون نیٹو‘ ڈرون حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیںگے۔ عافیہ پوری امت کی عزت ہے اور اگر ہم نے اسے کھو دیا تو ہم اپنا سب کچھ کھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلا م میں عورت کی حرمت کو خانہ کعبہ سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے مگر ہمارے حکمرانوں کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن