عمران نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے والے کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (ثناءنیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نوجوان قیادت لانے کی عجلت میں ایسے نوجوان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جس نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز پارٹی ٹکٹ جاری کئے اور35 فیصد نوجوانوں کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد ایسے لوگ ان کے امیدوار ہیں جو پہلے کبھی اسمبلیوں میں نہیں گئے۔ پی پی 24 سوہاوہ سے قیصر دستگیر نامی نوجوان کو بھی تحریک انصاف کا انتخابی ٹکٹ جری کر دیا گیا جس نے کاغذات جمع ہی نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 24 سوہاوہ سے قیصر دستگیر نامی کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن