لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی اطلاع پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

Apr 17, 2013

لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد لاہور میں کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ جس پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ اہم شخصیات اور عمارتوں کی حفاظت کیلئے مزید سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اہم سیاسی شخصیات کی حفاظت کیلئے مزید سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ شہر میں نصب شدہ سکیورٹی کیمروں اور کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے کہ تمام کیمرے اور کنٹرول رومز درست حالت میں کام کریں۔

مزیدخبریں