لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب نے خیبر پی کے میں اے این پی کے جلسہ میں دہشت گردی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں جلوسوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی سی پی او، آر پی او، سی پی او، ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے وہ سیاسی جلسوں اور جلوسوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرنے انہیں سکیورٹی کے حوالے سے بریف کریں۔