ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم


لاہور(نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے شمالی چھاﺅنی میں ذیشان کے گھر سے 9لاکھ، ساندہ میں اسد کے گھر سے 7لاکھ، نشتر کالونی میں سلمان کے گھر سے 6لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں عثمان کے گھر سے 5لاکھ کی نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں سجاد کی فیملی سے 5لاکھ، نشتر کالونی میں ماجد کی فیملی سے 4لاکھ، لیاقت آباد میں ساجد کی فیملی سے 3لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ گلشن راوی میں سراج الدین سے اڑھائی لاکھ، ٹاﺅن شپ میں شیراز ساجد سے 2لاکھ اور موبائل، شفیق آباد میں اکمل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں نثار احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں داﺅد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں قیصر رحیم سے 66ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائن میں نجابت علی سے 45ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاﺅن سے طاہر السلام، شاہدرہ ٹاﺅن سے مسز ریحانہ، گلشن اقبال سے زبیر، پرانی انارکلی سے رحمان علی، لٹن روڈ سے مظفر خان کی گاڑیاں جبکہ ہنجر وال سے اللہ دتہ، اچھرہ سے نعمان، فیصل ٹاﺅن سے صغیر گجر، گارڈن ٹاﺅن سے نیاز، گوالمنڈی سے راحیل، مانگا منڈی سے نسیم، گڑھی شاہو سے نعمان کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...