پی پی کے سیاسی سفر کے خاتمے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا سیاسی سفر ختم ہو گیا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور خوابوں کی دنیا کی سیر کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر حیران کن نتائج دیں گے۔ وہ ویڈیو لنک پر مخدوم امین فہیم، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، چاروں صوبائی صدور، لاہور، لاڑکانہ، کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت مختلف ڈویژنوں کے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں سے آئندہ انتخابات اور انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کی تاریخ میں پہلی بار اپنی پانچ سالہ مدت کو پورا کیا۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومتی مدت کے دوران کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اور ہمارے دور میں کسی کو سیاسی قیدی بھی نہیں بنایا گیا۔ ہماری حکومت نے ملک میں جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کیا اور پارلیمنٹ کو تمام اختیارات تفویض کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کون سی جماعت منتخب ہوتی ہے اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انتخابات قریب ہیں، پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے ان انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے اور جمہوری انداز میں اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ برسر اقتدار آئے تو ہماری پہلی ترجیحات ملک میں قیام امن، دہشت گردی کا خاتمہ اور معیشت کا استحکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کے بعد وہ خود پورے ملک میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ برسر اقتدار آئے تو پورے ملک میں بےنظیر بھٹو ہا¶سنگ سکیم شروع کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...