لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نگران حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن لیا جائے گا۔ درخواست گذار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ آئین کے تحت نگران حکومت کا کام انتخابات کرانا ہے تقرر و تبادلے اور تعیناتیاں کرنا نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب میں موجود لاءافسروں کو گھروں کو بھجوانے کی کوشش نگران حکومت کا غیر آئینی اقدام ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد کریم نے عدالت کو بتایا کہ لاءافسروں کے حوالے سے عدالتی حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ تقرریاں اور تعیناتیاں قانون کے دائرے میں رہ کر کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ تقرر و تبادلے اور تعیناتیاں کرنا انتظامی معاملہ ہے۔