پی پی 61 سے پیپلز پارٹی کا امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل‘ انتخابات جیت کر معاشی دھماکے کرینگے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آمر مشرف اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومتوں نے پاکستان کو کئی عشرے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اس وقت ملک جس سنگین صورت حال سے دوچار ہے اسے اس سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کا اکثریت سے حکومت میں آنا ضروری ہے کیونکہ 98ءمیں جب نوازشریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں تھے تو ہم نے پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے 28 مئی 1998ءکو ایٹمی دھماکے کئے اور اب گیارہ مئی کا الیکشن جیت کر مسلم لیگ (ن) پاکستان کو خوشحال بنانے کے لئے معاشی دھماکے کرے گی۔ کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں چن چن کر قومی ادارے تباہ کئے اور آج سٹیل ملز، پی آئی اے اور ریلوے جیسے محکمے بدترین تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ بدقسمتی کی انتہا یہ ہے کہ نیب سمیت جو محکمے کرپشن کو روکنے کے ذمہ دار تھے آج کرپٹ حکمرانوں کے مالی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ خادم پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کا لوٹ مار کا کمایا ہوا سرمایہ اب الیکشن مہم پر بے دریغ خرچ کر کے بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ اگر زربابا چالیس چوروں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے نہ لوٹا ہوتا تو قوم کو آج لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ پاکستانی قوم آنے والے انتخابات میں نااہل حکمرانوں سے لوڈشیڈنگ کے عذاب کا حساب لے گی۔ علاوہ ازیں پی پی 161 لاہور سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل (ر) محمد طارق نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں آئندہ انتخابات میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پیپلز پارٹی کا انتخابی ٹکٹ واپس کرنے اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے ان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کرنل (ر) محمد طارق کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے پارٹی اس سیٹ سے واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ کرنل (ر) محمد طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محمد شہباز شریف کی اس حلقے سے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے پانچ سال سرکاری مراعات نہیں لیں۔ میٹرو بس کے اخراجات پر جھوٹ بولا گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے منصوبے کی شفافیت کی گواہی دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے خطرات ختم کرنا ہوں گے، الیکشن میں تاخیر پاکستان کے لئے مہلک ثابت ہو گی۔ نگران حکومت خود کہتی ہے کہ نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف آج بدھ کو کراچی میں سندھ کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے اعلان کے لئے ہونے والی پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...