قصور: بیوی کی موت کا صدمہ، 7 بچوں کے باپ نے پھانسی لے لی

Apr 17, 2013

قصور، گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) چونیاں کے علاقے رانا ٹاﺅن میں سات بچوں کے باپ نے بیوی کی وفات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ گزشتہ روز محمد رمضان کی بیوی ہارٹ اٹیک سے اچانک وفات پا گئی جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کر سکا اور دلبرداشتہ ہو کر درخت سے پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ ادھر گوجرانوالہ میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھانے والا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ نواحی علاقہ بورے والا کے رہائشی 22سالہ قاسم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

مزیدخبریں