”کراچی تجاوزات کیس“ سپریم کورٹ نے ٹپی ‘ قادر پٹیل کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں غیرقانونی تجاوزات و تعمیرات کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ حسین اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کے خلاف رپورٹ ہے کہ قبضہ چھڑانے کے بجائے کراتی ہے۔ عدالت نے کراچی میں ایک پلاٹ کے قبضے سے متعلق بورڈ آف ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ پلاٹ کے دعویدار مالکان نے مﺅقف اختیار کیا کہ 52دکانیں توڑ کر پلاٹ پر قبضہ کیا گیا۔ پولیس نے خود پلاٹ پر قبضہ کرایا اور ہمیں دھمکیاں دیں۔ اویس مظفر ٹپی اور قادر پٹیل کو آج بدھ کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن