ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکہ ‘ 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

Apr 17, 2013

کوئٹہ (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی اہلکار ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقہ پیرکوہ میں سکیورٹی اہلکار علاقے میں ڈیوٹی کے دوران گشت کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا، دو سکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ 

مزیدخبریں