سپریم کورٹ میں غداری کیس میں پرویز مشرف کے اقدامات پر وفاقی حکومت آج موقف پیش کرے گی جب کہ پرویز مشرف نے بھی اپنے دفاع کے لئے وکلا کا پینل تشکیل دے دیا،،،،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں جواب داخل کریں گے،،،گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاق سے تحریری جواب طلب کیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں ؟
سپریم کورٹ میں غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی. وفاقی حکومت پرویزمشرف کے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی .
Apr 17, 2013 | 09:57