میو ہسپتال کے ذرائع نےچلڈرن وارڈ میں خسرے کےمرض میں مبتلا دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ،،،ذرائع کے مطابق گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں خسرے سےچار بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں،،،جب کہ شہر کےمختلف ہسپتالوں میں ساٹھ بچے خسرے کی وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں،، دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہورکے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بچوں کو خسرہ کی ویکسئین مفت دی جارہی ہے .