جینیوا میں عالمی ثالثی عدالت نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس میں ملوث سلمان بٹ کی آئی سی سی کی جانب سے دس سالہ سزا کو برقرار رکھا ہے۔ عالمی عدالت نے سلمان بٹ کو کسی قسم کی رعایت دینے سےانکارکرتےہوئےانکی اپیل مسترد کردی۔ سپاٹ فکسنگ سیکنڈل دوہزار دس میں دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈزٹیسٹ میں منظرعام پر آیا تھا۔ جس میں محمدعامر اور محمد آصف کو دوران میچ جان بوجھ کر نو بالز کراتے دکھایا گیا تھا۔ جبکہ سلمان بٹ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بالرز کو ایسا کرنے کو کہا تھا۔ آئی سی سی نے دوہزار گیارہ میں سلمان بٹ کو دس سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی، جبکہ محمد آصف کو سات اور محمدعامر کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم بعد میں سلمان بٹ کی پانچ اور آصف کی سزا میں دو سال کی تخفیف کردی گئی تھی۔