الیکشن ٹربیونل نے چوہدری وجاہت حسین اور اسلم مڈھیانہ کو نااہل قرار دیدیا جبکہ عمران خان کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اُنہیں لاہور سے الیکشن لڑنےکی اجازت دیدی گئی، الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جن اپیلوں پر فیصلہ نہ ہوسکا وہ خودبخود مسترد تصور ہوں گی۔

Apr 17, 2013 | 22:15

خصوصی رپورٹر

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے آخری روز الیکشن ٹربیونلز میں درجنوں اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ لاہورہائیکورٹ کےالیکشن ٹربیونل نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چار سے مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری وجاہت حسین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا۔ ٹربیونل نے ٹیچرتشدد کیس میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم مڈھیانہ کو بھی نااہل قرار دیدیا جبکہ سیمل کامران کی جانب سے دائر کی گئی اپیل مسترد کردی گئی۔ دوہری شہریت کیس پرنوابزادہ غضنفر گل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل منظورجبکہ پی پی ایک سو آٹھ سے خورشید عالم کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ دیا۔ ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما ہمایوں عزیزکرد کو این اے دوسوپینسٹھ، ن لیگ کے ہی ظہورحسین کھوسو کو پی بی چھبیس اور ق لیگ کے میر محبت مری کو پی بی تئیس کوہلوسے نا اہل قراردے دیدیا گیا، سندھ ہائی کورٹ میں قائم کیے گئے الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے پپوشاہ کیخلاف دائر اپیل بھی مسترد کردی،،،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،سابق صدر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو بھی سندھ ہائی کورٹ میں چینلج کردیا گیا ہے، ادھر پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی الیکشن ٹربیونل نے آخری روز اٹھائیس اپیلوں اور اعتراضات پر سماعت کی، الیکشن ٹربیونل میں کاغذات کے حوالے سے سماعت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اٹھارہ اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جبکہ انیس اپریل کو حتمی فہرست جاری کردی جائیگی۔

مزیدخبریں