قاہرہ (رائٹرز) مصری حکومت کے اسلام پسندوں کے خلاف ظالمانہ ہتھکنڈے جاری ہیں۔ نام نہاد عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما اور معزول صدر مرسی کے مزید 119 حامیوں کو 3 برس کیلئے جیل بھیج دیا۔ ان پر مظاہروں میں غیرقانونی شرکت، ہنگاموں اور قتل عام کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جج ہازم حشاد نے 6 ملزموں کو بری کر دیا۔