زرداری کی سوپ، مچھلی، بھنڈی، مٹن، سیخ کباب بریانی، چکن بوٹی اور میٹھے سے تواضع ، نواز شریف نے بلاول ہائوس جانے کی دعوت قبول کرلی

Apr 17, 2014

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہائوس آمد کے موقع پر روایتی وضعداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوپ، مچھلی، بھنڈی، مٹن سیخ کباب، مٹن بریانی اور چکن بوٹی کے ظہرانے کا انتظام کیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکے وفد کی گرم سوپ، مچھلی، بھنڈی، مٹن سیخ کباب، مٹن بریانی اور چکن بوٹی، دال چاول، مکس سبزی، نان روٹی اور میٹھے سے تواضع کی۔ اطلاعات کے مطابق زرداری نے تواضع کا شکریہ ادا کیا اور نواز شریف کو بلاول ہائوس کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔سابق صدر نے وزیراعظم ہائوس میں ظہرانے میں تڑکے والی دال کھائی کیونکہ یہ دال انہیں بہت پسند ہے۔ وزیراعظم ہائوس کا سٹاف سابق صدر کی پسند کے بارے میں بخوبی آگاہ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں جمہوریت کے تسلسل پر زور دیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے خورشید شاہ کی تعریف کی۔

مزیدخبریں