جہانیاں (خبرنگار) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی پر جہانیاں کے سابق ایم پی اے کے بیٹے کے ساتھ مل کر نواحی گائوں کی قبرستان کی 2مربع اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام۔ علاقہ کے نمبردار نے ڈی سی او کو درخواست دائر کر دی۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ جہانیاں کے علاقہ چک نمبر 8 دس آر کے نمبردار سابق صدر بار ایسوسی ایشن جہانیاں چودھری طاہر رندھاوا نے ڈی سی او خانیوال عثمان معظم کو دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چک مذکورہ میں رقبہ تقریباً کنال 2 مربع سرکاری اراضی جوکہ قبرستان اور فلاحی اداروں کیلئے مختص کی گئی تھی۔ عبدالقادر گیلانی نے ملک ابراہیم میتلا کے ہمراہ مل کر قبضہ کر لیا ہے۔
سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی پر 2 مربع اراضی پر قبضے کا الزام، تحقیقات شروع
Apr 17, 2014