لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی نے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف جرم کو سائبر کرائم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر گزشتہ روز پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا موقف سائبر جرائم کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا اسے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنا چاہئے عدالت نے پولیس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
اداکارہ میرا، کیپٹن نوید کیخلاف اندراج مقدمہ کے درخواست گزار کو سائبر کرائم کے ادارے سے رجوع کرنیکی ہدایت
Apr 17, 2014