ملاقات اچنبھے کی بات نہیں: عبدالقادر بلوچ، نواز زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونیوالی ملاقات کوئی اچنبھے کی بات نہیں‘ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایسی ملاقاتیں مثبت عمل ہے‘ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ایسی ملاقاتیں ضروری ہیں۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر  پیپلزپارٹی کی رضامندی کا تھوڑا انتظار کیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم ملکی امور پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے اتفاق کیا۔ جس طرح ایوان میں قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملکی معاملات احسن طریقے سے چلانے کیلئے ملاقاتیں ہوتی ہیںاسی طرح ایوان کے باہر وزیراعظم اور سابق صدر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کیلئے ایسی ملاقاتیں ضروری ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور ایسی مزید ملاقاتیں بھی ہونی چاہئیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو سمجھ لینا چاہیے نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ٹویٹ اور آصف زرداری کی ٹریٹ میں بہت فرق ہے، یہ جمہوریت کے نام پر چور بازاری کا کاروبار چلا یا جارہا ہے کیونکہ چور بازاری کو کل بھی اور آج بھی خطرہ ہے۔ آصف زرداری کو انشورنس پالیسی دی جا چکی ہے کہ ان کے راجہ رینٹل اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیسز میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد یہ پیغام مل رہا ہے کہ  آصف زرداری سمیت دیگر ان کی جیب  میں ہیں، یہ انہوں نے ایک خاص سرکل کو پیغام دیا ہے جو پاکستان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو مزید مشکلات میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر شاہی سید نے ملاقات کو جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنمائوں کا ملنا انتہائی خوش آئند ہے‘ وزیراعظم کو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ چھوٹی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملنا چاہئے‘ تحفظ پاکستان بل پر شدید تحفظات ہیں‘ سینٹ میں منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل قائمہ کمیٹیوں میں لایا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...