شہباز شریف کی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں ضرور رنگ لائینگی: سربراہ چینی وفد

Apr 17, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) چین کے انرجی پلاننگ ورکنگ گروپ کے وفد کے سربراہ زینگ یوکنگ نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی توانائی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ قومی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کررہے ہیںاور مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مخلصانہ کاوشیں اور محنت ضرور رنگ لائے گی اور توانائی سیکٹر میں پاک چین تعاون سے پاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی۔ انہوں نے شاندار میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ہمارے وفد کے اراکین کو بہت خوشی ہوئی ہے اور چینی وفد کے سربراہ نے اپنی نشست سے اٹھ کر وزیراعلیٰ کا روایتی انداز میں شکریہ ادا کیا جس پر وزیراعلیٰ بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور چینی وفد کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں