واشنگٹن (این این آئی) سابق امریکی وزیر خارجہ پر جوتا پھینکنے والی ایلسن مشیل ارنسٹ پر دو فوجداری مقدمات قائم کردئیے گئے جن پر ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، واقعے کے فوری بعد ایلسن کو لاس ویگاس کے ہوٹل منڈالے بے سے حراست میں لے لیا گیا تھا، ایلسن نے جوتا پھینکنے کا اعتراف کیا تھا مگر اسکی وجہ نہیں بتائی تھی، ہلیری کلنٹن نے اس بات کو مذاق میں اڑا دیا تھا اور اپنی تقریر جاری رکھی تھی۔