سکردو (ثناء نیوز) گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال کی گئی، سکردو کی یادگار شہدا پر مظاہرین نے دھرنا دیا۔ اس موقع پر ہڑتال لوڈشیڈنگ میں کمی اور سرکاری ہسپتالوں میں فیس کے خاتمے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔