نئی دہلی (این این آئی+اے پی پی) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 12 ریاستوں کی 121 سیٹوں کیلئے ووٹنگ آج ہو گی۔ اب تک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے 111 حلقوں پر ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ آج 121 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔بھارت جمیعت علمائے ہند نے مسلمانوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے سے روک دیا۔ بدھ کو جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی طرف سے جاری بیان میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔