لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے کسٹمز سروس کے 21 کے 6 آفیسرز کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں گزشتہ روز جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق غلام احمد کو ڈی جی ڈائریکٹر جنرل آفر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز کراچی محمد ناظم سلیم کو چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی، محمد یحییٰ کو ڈی جی ڈائریکٹر جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی، علی سلمان عباس کو ممبر انفورسمنٹ ایف بی آر اسلام آباد، طارق اور نواز کو ڈی جی ڈائریکٹ جنرل آف ریفامز اینڈ ٹومشین ایف بی آر اسلام آباد اور روبینہ اطہر کو ڈی جی ڈائریکٹریٹ جنرل آئی پی آر انفورسمنٹ اینڈ ریسرچ اسلام آباد تعینات کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔دریں اثناء ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 17 کے آڈٹ آفیسر سید حسان عباس کو واپس ان کے ادارے آڈیٹر جنرل پاکستان میں بھیجنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ ریجنل ٹیکس آف لاہور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 17 گریڈ کے اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر عبدالوحید کو ان کے محکمے کنٹرولر جنرل اکائونٹس اسلام آباد میں بھیجنے کے احکام جاری کر دیئے۔
کسٹمز سروس کے 6،ریجنل ٹیکس آفس کے دو افسر تبدیل
Apr 17, 2014