لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کاروباری برادری کے ٹیکس سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ یہ بات لاہور ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر کاشف انور نے گذشتہ کراکری اور گلاس ویئر مرچنٹس گروپ کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لاہور کراکری اور گلاس ویئر مرچنٹس گروپ کے چیئرمین حاجی فرخ اقبال، طارق حمید، محمد شوکت، عرفان رشید اور خواجہ محمد امین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے پیچیدہ اور مشکل نظام سے وہ واقف ہیں لہٰذا لاہور ایوان صنعت و تجارت ٹیکس وصولی اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ کاروباری برادری کو طریقے سیکھنے چاہئیں۔
ٹیکس سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے: لاہور چیمبر
Apr 17, 2014