کوئٹہ: غلط انجکشن لگنے سے 3 بچے جاں بحق 6 کی حالت نازک، والدین کا احتجاج

Apr 17, 2015

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے تین بچے غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مزید چھ بچوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید چھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا مرنے والے بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے جن کے نام اکرام‘ اشرف اور ملائیکہ بتائے گئے ہیں مرنے والے بچوں کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان ہیں بچوں کے والدین نے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کو غلط ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر قدیر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی اموات غلط انجکشن لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ زہر خواری کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں