جوڈیشل کمشن: 45 روز میں حل نہ نکلے تو وقت بڑھایا جا سکتا ہے: خورشید شاہ

مردان (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ عمران ضد نہ کرتے تو مسئلہ پہلے ہی حل ہو جاتا۔ دھاندلی کے ثبوت کمشن کو پیش کریں گے‘ 45 دن میں مسئلہ کا حل نہ نکلا تو وقت بڑھایا جا سکتا ہے۔ اکثر جماعتیں تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں آنے کی حامی تھیں۔ اب پی ٹی آئی ارکان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ یمن صورتحال میں سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات خیبر پی کے حکومت کا امتحان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...