ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کردی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے وقار کے لئے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسے معاملات میں مُک مکا بھی ہوجاتا ہے۔ عدالت نے یہ ریمارکس منشیات کے مقدمے کے ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست کی سماعت میں دئیے۔ عدالت نے درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار وحید احمد نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف کے کہنے پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے فاضل عدالت کے پاس صوابدیدی اختیارات ہیں جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ عدلیہ کا صوابدیدی اختیارات مظلوموں اور غریبوں کے لئے ہے سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث ملزموں کے لئے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن