چائلڈ لیبر میں تیسرا نمبر، پاکستان بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدوں پر عمل نہیں کر سکا: رپورٹ

Apr 17, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں سال 2014ء میں بچوں کے حقوق کی صورتحال پر غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں چائلڈ لیبر میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 12.5 ملین بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، 2002ء سے 2013ء کے دوران 69 ہزار 604 بچے تشدد کا شکار ہوئے۔ جنوری سے جون 2014ء کے دوران 1786 جنسی تشدد کا شکار ہوئے، 2000ء سے 2013ء تک ملک بھر میں 1381 بچیوں کو ونی کیا گیا۔ پشاور آرمی سکول حملے میں 145 بچے جاں بحق ہوئے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 1578 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سال 2014ء میں بچوں کے حقوق کیلئے قانون سازی نہ ہونے کے برابر رہی۔ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد سے قاصر رہا۔ حکومت چائلڈ رائٹس کمشن سمیت بچوں کے حقوق کے تحفظ کی علیحدہ وزارت قائم کرے۔

مزیدخبریں